تازہ ترینکھیل

ایچ بی ایل پی ایس ایل 5کے شیڈول کااعلان کر دیا گیا

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ پانچ کے شیڈول کااعلان کر دیا۔ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بیس فروری سے بائیس مارچ تک منعقد ہوگا۔ جس کے تمام چونتیس میچز پاکستان کے چار وینیوز پرہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پانچ کے شیڈول کااعلان کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے شروع ہوجائے گی۔ٹورنامنٹ کے لیے بائیس ممالک کے چار سو پچیس کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی۔ٹورنامنٹ کے تمام چونتیس میچز پاکستان کے چار وینیوز پر منعقد ہوں گے۔ چودہ میچز لاہور، نوکراچی،آٹھ راولپنڈی اور تین ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ واحدکوالیفائرکا میزبان نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہوگا۔ دوایلیمینیٹرز اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔بیس فروری کوافتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو بار کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں کھیلاجائے گا۔ جس سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔ چھ فرنچائز ٹیموں میں چھتیس غیرملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ فائنل بائیس مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے ہوم گراؤنڈ پر شیڈول کا اعلان کرکے پی سی بی نے عوام سے کیا وعدہ وفا کر دیا۔ جس کے انعقاد سے ملکی معیشت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ جو ملک کی مجموعی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ ہم ملکی انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیز کے مشکور ہیں۔جن کے تعاون سے ہم قومی ٹورنامنٹ ملک میں لانے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker