تازہ ترینفن فنکار

سید ضمیر حسین جعفری کی 106ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد(پاک نیوز) نامور شاعر اور مزاح نگار سید ضمیرحسین جعفری کی آج ایک سو چھٹی (106) سالگرہ منائی جارہی ہے۔سید ضمیرجعفری یکم جنوری انیس سو چودہ کو ضلع جہلم کے قصبے چک عبدالخالق میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کرنے کے بعد لاہور سے روزنامہ ”احسان” کے ذریعے صحافت سے عملی زندگی کا آغاز کیا اور بعد ازاں چراغ حسن حسرت کے رسالے ”شیرازہ” کے مدیر بھی رہے۔ سرکاری ملازمت کے بعد فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے منسلک ہوئےاورمیجر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے لیکن قلم سے وابستگی ہمیشہ ان کی پہچان رہی خصوصاً ان کی مزاحیہ شاعری۔سید ضمیرجعفری نے راولپنڈی سے بادشمال کے نام سےایک اخبار بھی نکالا اورکچھ عرصہ اسلام آباد کے وفاقی ترقیاتی ادارے اور پاکستان نیشنل سینٹرسے بھی وابستہ رہے۔ ضمیر جعٖفری نے کئی انمول نغمے بھی لکھے جو مختلف گلوکاروں کی آواز میں امر ہوگئے۔کارزار، لہوترنگ، جزیروں کے گیت اور نشاط تماشا سمیت اڑتالیس سے زائد کتابوں کے مصنف سید ضمیرجعفری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ قائداعظم، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہمایوں گولڈ میڈل کے انعامات سے بھی نوازا گیا۔ ان کا انتقال 12 مئی 1999 کو 83 سال کی عمر میں اسلام آباد میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker