تازہ ترینعلاقائی

کشمیری ماؤں،بیٹیوں اور بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں:نسیم الحق زاہدی

لاہور (پریس ریلیز)مرکزی میڈیا ایڈوائزر تحریک جوانان پاکستان کشمیر نسیم الحق زاہدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کشمیری 72سال سے مسلسل ظلم وستم کے باوجود ثابت قدم ہیں۔دنیامیں آزادی سے بڑا کوئی نشہ نہیں ہوتا جو موت کے خوف سے بھی مانند نہیں پڑتا۔بھارتی ظلم وتشددکشمیریوں کے جذبہ اور عزم کو توڑنہیں سکتا۔150دن گزر چکے ہیں مسلسل کرفیو کے،کھانے کو کچھ نہیں،ادویات میسر نہیں بھارت خوراک کی بندش ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔کدھر ہے انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ وہ موم بتی مافیا جو ایک جانور کے مرنے پر آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے اسے کشمیر کی مظلوم اور محصورعوام نظر نہیں آتی صرف اس لیے کہ کشمیری مسلمان ہیں اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اوپر سے مسلمانوں کو ہی دہشتگرد سمجھا جاتا ہے۔کشمیریوں کو اپنے پیاروں کی لاشوں کو دفنانے کے لیے کفن اور قبرستان میسر نہیں مرنے والوں کو گھر میں دفنانے پر مجبور ہیں۔جب کشمیر میں مسلمان خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی جاتی ہے تو انکی سسکیاں عرش ہلا کررکھ دیتی ہوں گی۔قیامت کے روزتمام مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔اس وقت پاکستان کے اندر ایک مجاہد ابن مجاہد محمد عبداللہ حمید گل چیئرمین تحریک وہ واحد انسان ہیں جو کشمیر کی حمایت پر کھل بات کررہے ہیں۔اور انہوں نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز کی سا لمیت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔کشمیری ماؤں،بیٹیوں اور بزرگوں کی ہمت اور استقامت پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ اور یہ عہد کرتے ہیں کہ خون کہ آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے دشمنوں سے لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker