شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ظالم باپ نے 500 روپے کے عوض اپنی بیٹی اوباش کے حوالے کر دی

بھائی پھیرو:ظالم باپ نے 500 روپے کے عوض اپنی بیٹی اوباش کے حوالے کر دی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔باپ نے پانچ سو روپے کے عوض اپنی گیارہ سالہ بیٹی اوباش کے حوالے کر دی۔اوباش کئی گھنٹے معصوم بچی کے جسم سے کھیلتا رہا۔بیوی کی درخواست پر سفاک خاوند کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی نواحی بستی کوٹ کھڑک سنگھ کی رہائشی بشری بی بی اپنی گیارہ سالہ بیٹی سونیا بی بی کو اسکے باپ کے پاس چھوڑ کراپنی دو جوان بیٹیوں کے ہمراہ محنت مزدوری کیلیے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔سفاک باپ نے اسی محلہ کے حنیف نامی اوباش سے پانچ سو روپیہ لیکر اپنی بیٹی کو اسکے حوالے کر دیا جس نے اس کے ساتھ زنا بالجبر کیا۔ماں بشری کو پتہ چلا تو اس نے تھانہ سٹی ؓبھائی پھیرو میں اپنے خاوند اسماعیل اور اوباش حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس کا گرینڈ آپریشن،15افراد چرس اوراسلحہ سمیت گرفتار

What is your opinion on this news?