شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکی صدر کا ایران پرفوری طور پر اضافی پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکی صدر کا ایران پرفوری طور پر اضافی پابندیاں لگانے کا اعلان

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے میزائل حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا ہے۔ حملے میں فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا۔امریکی صدر نے ایران پرفوری طور پر اضافی پابندیاں لگانےکا اعلان بھی کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے عراق میں امریکا کے فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جب سے میں امریکا کا صدر ہوں میں نے ایران کو جوہری بم بنانے کی اجازت نہیں دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ایران کی جانب سے حملے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، ہمارے تمام فوجی محفوظ ہیں تاہم ائیر بیس پر معمولی نقصان ہوا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکی افواج کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی نے عراق میں موجود امریکیوں پر حملے کے احکامات دیئے تھے۔ اس لیے امریکا نے اُنہیں نشانہ بنایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران نے نہ صرف خطے کو عدم استحکام کی صورتحال سے دوچار کیا بلکہ خود اپنے ملک میں بھی ایران نے اپنے عوام پر سخت اور جابرانہ تسلط قائم کررکھا ہے،اگر ایران تشدد پھیلاتا رہا تو خطے میں امن نہیں آسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  میں نے اپنی زندگی میں شاہد آفریدی جیسا سٹار نہیں دیکھا ،سرفرازاحمد

What is your opinion on this news?