تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان، آج حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(نمائندہ شوبز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے ہاں یانہ کی ختم،بی سی بی آج پاکستانی ہم منصبوں کو حتمی جواب دےگا۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ نے کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد پہلے ٹیسٹ کھیلنے کی پاکستانی تجویز پرغورشروع کر دیا ہے۔ مومن الحق سمیت بیشترکھلاڑی دورے پرتیارہیں اورانہوں نے معاہدے پردستخط بھی کردیے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کوآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے اس ماہ پاکستان آنا ہے۔ بی سی بی پہلے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پھرٹیسٹ میچزکے فیصلہ کرنے پراصرار کرتا رہا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ اہم ہے ٹی ٹوئنٹی میچزکسی بھی وقت کھیلے جاسکتے ہیں۔ منگل کو بی سی بی کے صدر ناظم الحسن نے سینئرکھلاڑیوں سے ملاقات اور مشاورت کی۔ جس میں ایک ٹیسٹ کھیلنے پر بھی بات ہوئی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے پاکستان جانے سے انکارکر دیا ہے جبکہ سینئرکرکٹرمومن الحق سمیت بیشترکھلاڑی دورے کے لیے رضامندی ظاہرکی ہے اور انہوں نے بورڈ کے معاہدے پردستخط بھی کردیے۔ اس صورتحال میں امید ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم پاکستان میں پہلے ٹیسٹ کھیلنے پرتیار ہوجائے گی۔ پی سی بی راولپنڈی اورکراچی میں ٹیسٹ میچوں کاشیڈول پہلے ہی بھیج چکا ہے۔ مثبت جواب ملنے کی صورت میں بنگال ٹائیگرسترہ جنوری کوبنگلہ دیش پریمیئرلیگ فائنل کے اگلے روز پاکستان روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker