
کراچی(پاک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال دوہزار بیس کا پہلا چاند گرہن آج رات درمیانی شب ہوگا،چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز آج رات دس بج کر آٹھ منٹ پر ہو گا، جو کہ گیارہ جنوری کی رات ایک بج کر دس منٹ پرعروج پر پہنچ کرگیارہ جنوری کی درمیانی شب دو بج کر بارہ منٹ پر ختم ہو گا۔واضح رہے کہ دوہزار بیس میں سورج و چاند کو چھ مرتبہ گرہن لگیں گے۔