پاکستانتازہ ترین

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے دورہ پر روانہ ہو گئے

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان کی مشرق وسطیٰ کشیدگی ختم کرانے کی کوشش۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرانے کی کوششیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ ایران اور سعودیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اورخلیجی خطےمیں امن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔ جس کے بعد وزیر خارجہ کل تہران سے ریاض جائیں گے جہاں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایران امریکہ کشیدگی سمیت علاقائی امن و استحکام پر بات چیت کریں گے۔ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کو حالیہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہء نظر سے آگاہ کریں گے۔ترک وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو فون کیا تھا جس میں انہوں نے خطے میں قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker