
اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بوٹ کے معاملے پر وزیراعظم سے میری بات ہوئی ہے۔ پروگرام میں بوٹ لے جانے کی ذمے داری میری تھی، وزیراعظم کو میری بوٹ والی بات پسند نہیں آئی، وزیر اعظم عمران خان نے ان سے انگریزی زبان میں کہا کہ وہ میری بوٹ والی حرکت سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کریں گے، جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔