شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو پولیس کاقحبہ خانے پر چھاپہ ،دو تتلیاں اور دو بھنورےگرفتار

بھائی پھیرو پولیس کاقحبہ خانے پر چھاپہ ،دو تتلیاں اور دو بھنورےگرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ایس ایچ اوسٹی پولیس نے بھائی پھیرو شہرکے بدنام زمانہ قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر دو تتلیاں اور دو بھنورے رنگ رلیاں مناتے گرفتار کرلیے۔ شہر میں جگہ جگہ بد نام زمانہ فحاشی کے اڈئے قائم،فحاشی کے اڈئے مقامی شرفاء کے لیے عذاب بن گیے،ان مقامات پر قبہ خانہ پر عیاشں و اوباش عناصر شراب کے نشہ میں دھت ہو کر مذکورہ اڈوں پر آتے ہیں شہر کے مذکورہ متاثرہ علاقوں میں نہ صرف شرفاء کا جینا مشکل ہو گیا ہے بلکہ لوگ ان آبادیوں میں ایک دوسرے کے ہاں رشتہ داری سے بھی گریز کرنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سید علی حسن کو اطلاع ملی کہ ایک عورت محلہ صابری میں مکان لیکر وہاں قحبہ خانہ چلاتی ہے اور اس سے پورے محلے کے شرفا بہت تنگ ہیں اور محلے کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ایس ایچ او نے اس پر ایک پولیس ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر قحبہ خانہ کو چیک کرنے کیلیے بھیجا۔پولیس پارٹی نے قحبہ خانے پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک چارپائی پر ایک مرد اور ایک عورت نیم برہنہ حالت میں اکٹھے لیٹے فحش حرکتیں کر رہے تھے۔گرفتار کرنے پر عورت نے اپنا نام طاہرہ بی بی اور مرد نے اپنا نام رانا مدثر بتایا۔گھر کے دوسرے کمرے کی تلاشی پر اس میں سے بھی ایک مرد اور ایک عورت فحش حرکتیں کرتے گرفتار کر لیے گئے۔مرد کا نام شفاقت مسیح جبکہ اس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی عورت کا نام خالدہ بی بی دختر رانا محمدمشتاق تھا۔دونوں جوڑوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ بھائی پھیروشہر کے مختلف مقامات محلہ صابری،صفانوالہ چوک،محلہ مسجد ٹلے والی،مریم کالونی نزد ٹاؤن کمیٹی،انور ٹاؤن،پکاتالاب،گلی شاہواں والی،ڈھاڑی لنگڑے والی،مجید ٹاؤن،گلی امام بارگاہ والی وغیرہ پر ان قحبہ خانوں کا کاروبار عروج پر ہے مقامی شہری کئی بار حکام بالا کو شکائت کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہر کے کھاتے پیتے گھرانوں کے نو جوان تباہ و برباد ہو رہے ہیں یاد رہے کہ ان قبہ خانوں کی مالکاں پہلے شہر کے نوجوانوں کو ورغلہ کر اپنے چنگل میں پھنساتی ہیں پھر بعد میں ان نوجوانوں کو بلیک میل کرتیں ہیں اور دوسری طرف مقامی ملوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والی لڑکیوں کو ورغلا پھسلا کر نوٹ کمانے کا جھانسہ دیکر اپنے اڈوں پر لے جا کر دھندہ کرواتی ہیں ایک با خبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ کچھ بااثر افراد انکی پشت پناہی کرتے ہیں جنکی وجہ سے ان فاحشہ عورتوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں بھائی پھیرو شہر میں ہونے والے اس ِ،،پاپ،،کی وجہ سے پورے شہر میں تشویش پائی جاتی ہے یہاں کے مقامی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والوں نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور قحبہ خانے کی مالکن طاہرہ بی بی اور فحاشی کرنے والوں کو پکڑنے پر مقامی ایس ایچ او سید علی حسن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی ایک وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری

What is your opinion on this news?