شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے کیلئے الزامات کی منظوری

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے کیلئے الزامات کی منظوری

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے صدر کے مواخذے کیلئے الزامات کی منظوری دے دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقدمہ چلانے کیلئے سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ سات ڈیموکریٹ مواخذے کی کارروائی کے منیجرز ہوں گے۔امریکی صدر کے خلاف آرٹیلکلز آف امپیچمنٹ یا مواخذے کیلئے مقدمہ سینیٹ کو بھیجنے کیلئے ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ دو سو اٹھائیس ارکان نے ٹرمپ کے مواخدے کیلئے مقدمہ سینیٹ بھجوانے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ایک سو تیرانوے نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس طرح ایوان نمائندگان کے اکثریت نے ٹرمپ کا مقدمہ چلانے کیلئے مقدمہ سینیٹ بھجوانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے منگل کے روز ہوگا۔ سینیٹ میں ری پبلکن کی اکثریت ہے۔ امکان ہے کہ سینیٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو بریکر دے۔ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ٹرمپ کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے ایڈم شف سمیت ایوان نمائندگان کے سات ارکان کو کارروائی کا منیجر بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

What is your opinion on this news?