
پتوکی(نامہ نگار) تحصیل فیملی کورٹ پتوکی کی سیٹ خالی ۔ فیملی جج نہ ہونے سے ایک ہزار سے زائد مقدمات التوا کا شکار سائلین شدید پریشانی کا شکار۔فیملی جج کی ٹرانسفر کو تقریبا ایک ماہ گزر گیا تاحال نیا جج فیملی کورٹ پتوکی میں تعینات نہ ہوسکا۔سائلین پتوکی نے ڈسٹرکٹ سیشن جج قصور اور چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر پتوکی فیملی کورٹ میں نیا جج تعینات کیا جائے تاکہ ہمارے مسائل حل ہوسکیں