تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ڈکیتی کی تین خونی وارداتیں،مقدمہ درج نہ ہوسکا

پھولنگر(نامہ نگار)تھا نہ صدر بھائی پھیرو میں ڈکیتی کی تین خونی وارداتیں۔ تینوں ڈکیتیوں کا ابھی تک ایک بھی مقدمہ درج نہ کرکے تھانہ صدر پولیس نے کرائم کنٹرول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔معروف تاجر کے سیلز مین کو دو مسلح موٹر سائکل سوار نا معلوم ڈاکووں نے تشدد کا نشانہ بنا کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ایک مزدور اور ایک اور تاجر کوموٹر سائکل سوار ڈاکووں نے گولیاں مار کر شدید زخمی کرکے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔۔ تھانہ صدر کے ایریا میں بڑھتی چوری اور ڈاکیتی کی وارداتوں اور پولیس کے مقدمات درج نہ پر شہریوں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی تاجر و سماجی رہنما ملک عتیق کا سیلز مین بلال اپنے ساتھی زاہدکے ہمراہ موٹر سائکل رکشہ پر مال سپلائی کرنے کیلیے جلیکی روڈ پر جا رہاتھا کہ جب وہ تھانہ صدر بھائی پھیرو کے علاقہ میں موضع جلیکے کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے دو نامعلوم مسلح موٹر سائکل سوار ڈاکوون نے انہیں گن پوائینٹ پر روکا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ان سے پینتیس ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔لٹنے والوں نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں تحریری درخواست دی مگر تا حال تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرکے ڈاکووں کو قانون کے شکنجے سے آزاد کر دیا۔ڈکیتی کی دوسری واردات میں ایک اور تاجر یونس راہی ملتان روڈ بائی پاس پر واقع اپنی بلڈنگ میٹیریل کی دوکان پر بیٹھا تھا کہ تین نامعلوم موٹر سائکل مسلح ڈاکو سر شام وہاں آدھمکے اور تاجر کی ایک جیب سے پانچ ہزار روپیہ نقدی اور موبائیل چھین لیا جب وہ اسکی دوسری جیب کی تلاشی لینے لگے تو مزاحمت پر یونس راہی کو فائر مار کر شدید زخمی کرکے فرار ہو گئے۔زخمی کو نازک حالت میں مقامی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا۔اس کا بھی مقدمہ پولیس نے درج نہیں کیا۔ڈکیتی کی تیسری واردات بھی تھانہ صدر بھائی پھیرو کے علاقہ میں ہوئی جہاں ایک مزدور اسماعیل اپنے کام پر جا رہا تھا کہ جب وہ لمبے جاگیر کے رقبہ میں پہنچا تو چار مسلح ڈاکووں نے اسے روکا اور مزاحمت پر پے در پے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔زخمی کو نزدیکی ہسپتال لایا گیا جہاں پر اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اس خونی ڈکیتی کا بھی ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ڈکیتی کی چوتھی واردات میں محمد اقبال اپنی موٹر سائکل پر نواحی گاوں بنگہ اولکھ بنگہ میں اپنے ماموں سے ملنے جا رہا تھا کہ راستے میں تین ڈاکووں نے اسے گن پوائینٹ پر روکا اور موٹر سائکل کی چابی نکال کر موٹر سائکل بند کر دی اور اس سے موبائل فون،تیرہ ہزار نقدی اور قیمتی کاغزات چھین لیے۔ان تمام ڈکیتی کے وارداتوں کے مقدمات درج نہ کرکے تھانہ صدر پولیس نے کرائم کنٹرول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدرتھانہ بھائی پھیروکے علاقہ میں ڈاکو راج قائم ہے اور لاقانونیت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ صدر پولیس چوروں و ڈاکوؤں کو پکڑنے کی بجائے اُلٹا شہریوں کو ہی ڈرا دھمکا رہی ہے اور یہ کہہ کر ٹال رہی ہے کہ آپ لوگ جھوٹ بولتے ہیں آپکی چوری یا ڈکیتی واردات ہوئی ہی نہیں ہے۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کاامن امان قائم رکھنے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے اور ڈکیتیوں کے مقدمات درج نہ کرنے پر زمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker