تازہ ترینعلاقائی

وفاقی سیکرٹری ایجو کیشن کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ

اہور(پاک نیوز)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس لاہور میں وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے ہفتہ کے روز دورہ کیا۔ جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شمیم آصف نے انکا استقبال کیا اور تمام پروگرام ڈائریکٹرز سے ملوایا۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف شمیم آصف نے انکو بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب بھر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت26 لاکھ زائد بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور ایجوکیشن سیکٹر میں چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ماڈل ہے۔جو انتہائی کم خرچ میں معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔مزید براں سیکرٹری ایجوکیشن کو پیف کے مختلف پروگرامز ایف اے ایس،ای وی ایس،این ایس پی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کرنل عمران یعقوب (ر) اور تمام پروگرام ڈائریکٹرز نے بھی اپنے اپنے پروگرامز کے حوالے سے مختلف معاملات پر روشنی ڈالی۔ جبکہ پنجاب بھر میں ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی سیکر یسی اور کیو اے ٹی کے ذریعے معیار تعلیم کو پرکھنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی بھی دی گئی۔ مزید براں ڈائر یکٹر سی پی ڈی پی ڈیپاٹمنٹ عائشہ نعمان نے پنجاب بھر میں ہو نے ہونے والی ٹیچر ٹریننگ اکٹیو ٹیس کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن نے پیف کی تعلیم کے لیے کو ششوں کو سراہا اور آوٹ آف سکول چلڈرن کو سکول میں لانے اور پنجاب کی خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام پروگرامز کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن جس ماڈل کے تحت چل رہا ہے یہ بہترین ماڈل ہے جس کے ذریعے ہم پنجاب کے تمام آؤٹ آف سکول چلڈرن کو سکولوں میں لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں کو بڑے لیول پر اقدامات اٹھانے ہوں گے اور حکومت کو چاہیے کہ اس حوالے سے اگر کچھ مالی مشکلات کا سامناہے تو ان کو دور کرے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شمیم آصف نے وفاقی سیکرٹری ایجو کیشن ڈائریکٹر ساجد یوسفانی کو عزازی شلیڈ بھی پیش کی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker