تازہ ترینعلاقائی

موکل میں غیر قانونی طورپر پٹرول کی سرعام کھلم کھلا فروخت

imaپتوکی(ندیم رضاخاں سے)نواحی علاقے موکل میں غیر قانونی طورپر پٹرول کی سرعام کھلم کھلا فروخت ۔تحصیل کونسل چونیاں کی طرف سے مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا آبادی والے علاقے میں غیر قانونی طور پر سرعام پٹرول کی فروخت سے بڑے نقصان اور حادثہ کا خطرہ اہل علاقہ کی طر ف سے سخت کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے علاقے موکل میں جگہ جگہ غیر قانونی طور پر سرعام پٹرول فروخت ہورہا ہے عوامی سماجی حلقوں کے احتجاج پر تحصیل کونسل چونیاں نے غیر قانونی طور پر سرعام فروخت کرنے کے الزام میں محمد خالد ، عبدالرزاق، محمد رمضان، ڈار رینٹ موٹرسائیکل ، محمد امین ، اسماعیل اور عبدالغفار سمیت سات افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کسی بھی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی ۔ جس کی وجہ سے ابھی تک سرعام کھلم کھلا پٹرول فروخت ہورہا ہے جو کہ کسی بھی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتا ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او قصور، ڈی سی او قصور اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ موکل میں سرعام پٹرول فروخت کرنے پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے اور جن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے انہیں فوری طورپر گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ راولپنڈی جیسے واقعات ملک کیخلاف ایک گھناؤنی سازش ہے،مخدوم جاوید ہاشمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker