تازہ ترینعلاقائی

لاہور:کوئی ”بردبار” تخت لاہور کیلئے ”بزدار”کاحامی نہیں: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سوا کوئی” بردبار” تخت لاہورکیلئے ”بزدار”کاحامی نہیں۔اگرحکمران جماعت اناڑی کپتان نے اپنے نادان ٹیم ممبرز سے جان نہ چھڑائی توقوم ان سے جان چھڑانے کیلئے اٹھ کھڑی ہوگی۔”آٹا” مہنگاہونے سے بازاروں میں ” سناٹا”چھاگیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کے نااہل اورکمزورمنتظم اعلیٰ سردارعثمان بزدار کوہٹانے کی بجائے الٹااس کی شان میں قصیدے پڑھ رہے ہیں۔عمران خان وضاحت کریں وہ کس بنیادپربزدارکوپنجاب میں برقراررکھیں گے۔پنجاب سمیت ملک میں بدترین مہنگائی اوربے حیائی کادوردورہ ہے،وفاق سے صوبوں تک بیڈگورننس نے عوام کی بینڈبجادی۔پنجاب کیلئے عمران خان کاحسن انتخاب عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جماعت میں یقیناکوئی نہ کوئی بردبار بھی ہوگامگرانہوں نے ڈھونڈ کربزدار کوپاکستان کے سب سے بڑے صوبہ کامنتظم بنادیاجس نے خودکہا میں توسیکھنے آیا ہوں۔عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں مگران کارویہ آمروں سے بدترہے،وہ اپنے ہر آمرانہ اورعاقبت نااندیشانہ فیصلے کادفاع کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارمقررین نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدورسلمان پرویز،ناصر چوہان ایڈووکیٹ،ممتازاعوان،ملک شکیل اعوان،نثاراحمدباجوہ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدرمہرمحمدسلیم،نائب صدورجان محمدرمضان،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرکوئٹہ کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی شعبدہ بازی سے مسائل کاسدباب نہیں ہوگا۔پنجاب میں آٹا مہنگا ہونے کے بعدفوڈ ڈیپارٹمنٹ کے چند آفیسرزکی معطلی سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی نظام کی تبدیلی اورگڈگورننس کیلئے وفاق اورصوبوں کے منتظم تبدیل کرنااشدضروری ہے۔ عثمان بزدار پانچ تودرکنار پچاس سال میں بھی پنجاب کی کایانہیں پلٹ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست مزیدتجربات اورعوام مہنگائی کامزیدبوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو اور سرائے مغل کے تینوں تھانوں کے لینڈ لائن ٹیلی فون خراب

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker