تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

نئی دہلی(نمائندہ شوبز) بھارت کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے لیجنڈ نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کو حادثہ پونے ممبئی ایکسپریس پر مہاراشٹرا کے ضلع رائے گد کے پاس پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے وقت ان کے شوہر جاوید اختر بھی گاڑی میں موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔69 سالہ اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ ممبئی سے 60 کلو میٹر دور کھالاپور کے قریب دوپہر ساڑھے تین بجے پیش آیا جب ان کی گاڑی ایک ٹرک سے پیچھے سے جا ٹکرائی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker