Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / درندگی کی انتہا، چھانگا مانگا سے نامعلوم بچے کی لاش برآمد

درندگی کی انتہا، چھانگا مانگا سے نامعلوم بچے کی لاش برآمد

قصور(پاک نیوز) پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کمسن کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور باقیات کوڑے کے ڈھیر پر پھینکی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔بچے کی باقیات چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں واں کھارا میں کوڑے کے ڈھیر سے ملیں۔ علاقہ مکینوں نے لاش کی باقیات دیکھ کر چھانگا مانگا پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کیلئے چونیاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش دو سے تین روز پرانی لگتی ہے۔ شبہ ہے معصوم کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بچے کی لاش برآمد ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور کو ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔خیال رہے کہ معصوم بچے کی لاش ملنے کے واقعہ نے قصور میں زینب اور چونیاں میں فیضان سمیت تین بچوں کے وحشیانہ قتل کا غم تازہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر آج افغانستان جائیں

What is your opinion on this news?