پاکستانتازہ ترین

گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری تیار، ای سی سی کو بھجوا دی

اسلام آباد(پاک نیوز) گیس صارفین کیلئے بری خبر، پٹرولیم ڈویژن نے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی۔ گھریلو صارفین کیلئے میٹر رینٹ میں 300 فیصد اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے لیے 214 فیصد، سوئی ناردرن کے لیے 192 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح سپیشل کمرشل صارفین کے لیے 245 فیصد، سوئی نادرن کے کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 221 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 153 فیصد، برآمدکنندہ سیکٹرز کیپٹو پاور پلانٹس سی این جی سیکٹرز کے لیے 32 فیصد تک اضافے کی تجویز کا کہا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے میٹر ریٹ 20 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔گیس مہنگی کرنے کا اطلاق یکم فروری 2020 سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اوگرا نے 11 دسمبر کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: فاتحہ خوانی میں گو نواز گو کے نعرے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker