Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / شہزادہ ہیری اورمیگھن شاہی خاندان سے سبکدوش

شہزادہ ہیری اورمیگھن شاہی خاندان سے سبکدوش

لندن(ڈیسک نیوز) تمام تر کوششوں کے باوجود شہزادہ ہیری اورمیگھن برطانوی شاہی خاندان کےسینئرفرد کی حیثیت سےسبکدوش ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل اب شاہی خاندان کے فعال ممبر نہیں رہے۔بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہیری اور میگھن دونوں شاہی خطاب استعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی انہیں پبلک فنڈز ملیں گے۔اعلامیے کے مطابق ہیری اور میگھن کی جوڑی ملکہ الزبتھ کی نمائندگی بھی نہیں کر سکے گی۔جب کہ برطانوی ملکہ الزبتھ کا کہنا ہے کہ ہیری اور میگھن میرے خاندان کے محبوب ممبر رہیں گے اپنے پوتے اور اس کے خاندان کے لیے تعمیری راستہ نکال لیا ہے۔خیال رہے کہ ولی عہد شہزادہ چارلس اور آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری، کچھ عرصہ قبل تک تخت نشینی کی قطار میں چھٹے نمبر پر تھے۔شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے چند روز قبل شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی پروٹوکول چھوڑ کر عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ مستقبل میں اپنے فلاحی و دیگر کاموں پر توجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں یو ٹیوب کے بعض حصوں کو بند کرنے کیلئے قانون سازی ہورہی ہے، انوشہ رحمان

What is your opinion on this news?