Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / انڈر 19 ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پورٹ چیفسٹروم(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم 24ویں اوور میں صرف 75 رنز پر ڈھیر ہو گئی، عزیر شاہ 20 رنز بنا کر ٹاپ بیٹسمین رہے۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر نے 7.5 اوورز میں 12 رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں قومی ٹیم کا آغاز بھی متاثر کن نہیں تھا اور صرف 4 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان خان اور کپتان روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کی شراکت قائم کی، عرفان خان 37 اورقاسم اکرم 5رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روحیل نذیر نے 27رنز کی اننگز کھیلی۔گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ لائم نیلر، چارلی پیٹ اور قیس سجاد نے 1 ،1وکٹ حاصل کی۔ قومی انڈر 19 ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 22جنوری کو زمبابوے کیخلاف کھیلے گی۔گزشتہ روز دوسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 90رنز سے ہرا دیا۔ بھارت نے 4 وکٹوں پر 297 رنز بنائے، یش ہاسوی جیسوال 59، کپتان پریام گرگ 56 اور دھورو جویل ناٹ آؤٹ 52رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 207 رنز بنا سکی، کپتان نیپون دھنن جایا 50رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی اورSE واپڈا کے مابین لوڈشیڈنگ کی صورت پر تبادلہ خیال

What is your opinion on this news?