تازہ ترینعلاقائی

چھانگامانگا کے گردنواح میں بھی ملک بھر کی طرح آٹا غائب

چھانگامانگا(نامہ نگار) ٹبی دیال سنگھ ، بدھوکی ، مقام سمیت کئی دیہاتو ں میں دکانوں سے آٹا غائب شہری پریشان آٹے کے بحران نے عوام کو فاقوں پر مجبو ر کر دیا اے سی چونیاں اور فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہریوں نے صحافیوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتا یا کہ چھانگامانگا ، کے نواح ٹبی دیال سنگھ ، مقام ،بدھوکی اور دیگر دیہاتوںمیں آٹے کا بحران اس قدر شدت اختیار کر گیا ہے کہ لوگ چاولوں پر گزر بسر کر رہے ہیں بڑے بڑے جنرل سٹوروں پر آٹے کے تھیلے خریدنے کیلئے گئے لیکن انہوں نے ہمیں یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ آٹا ہمارے پاس پیچھے سے ہی نہیں آرہا ہم گزشتہ 10 روز سے آٹا خریدنے کیلئے دکانوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں لیکن آٹے کے تھیلے کہیں نہیں مل رہے جب سے پیٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تب سے تمام دکانداروں نے آٹے کا بحران پیدا کر دیا ہے اگر کسی ایک دکان پر آٹے کے تھیلے موجود بھی ہو ں تو وہ دکاندار منہ مانگے دام وصول کر رہا ہے ہم نے کئی بار اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو بذریعہ فون کال اس معاملے کے متعلق بتانا چاہا لیکن انہوں نے ہمارا فون رسیو کر نا ہی گوارا نہیں کیا شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی قصور ، فوڈ اتھارٹی ، اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹی وی کی تاریخ کا سب سے مہنگا شو، عامر خان سب پربازی لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker