تازہ ترینکھیل

ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس نیوز) بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز سیریز کے لیے بنگلا دیشی ایئر لائن کے ذریعے صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے مہمان بنگلا دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، جہاں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ذاکر خان نے ان کا علامہ اقبال ایئر پورٹ استقبال کیا، ٹیم کو سخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔مہمان ٹیم محمود اللہ (کپتان)، اوپنر تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو، مہدی حسن، امین الاسلام، مصطفیٰ الرحمان، شفیع الاسلام ، الامین حسین، روب اور حسن محمود پر مشتمل ہے۔اس سے قبل بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مہمان ٹیم شارجہ پہنچ چکی ہے۔بنگلا دیشی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، یہ میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہوم سیریز میں 24 جنوری کو مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی20 میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔ورلڈ ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کا ٹی20 فارمیٹ میں بنگلا دیش کے خلاف پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان اب تک 10 میں سے 8 میچز میں فتح حاصل کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker