پاکستانتازہ ترین

حکومت نے پندرہ ماہ میں ایک بھی اچھا کام نہیں کیا، سراج الحق

راولپنڈی(پاک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف دیں۔ مدینہ کی ریاست کو بدنام نہ کیا جائے۔ ملک میں آٹا چور اور چینی چوروں کی حکومت ہے، عوام کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔لیاقت باغ راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ کراچی سے خیبر تک عوام کا سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔ حکومت نے پندرہ ماہ میں ایک بھی اچھا کام نہیں کیا۔ عوام کو آٹا گھی چینی ملنا مشکل ہے۔ حکومت کا ویژن انڈے اور مرغی سے آگے نہیں جاسکا۔ گندم اور چینی پیدا کرنے والے ملک میں یہ اشیاء نایاب ہیں۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کو بدنام نہ کریں۔ حکومت کی معاشی اور خارجہ پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ ملک میں آٹا اور چینی چوروں کی حکومت ہے۔احتجاجی جلسے سے رہنماء جماعت اسلامی میاں اسلم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker