تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:جماعت اسلامی کی کال پرمہنگائی،بے روزگاری اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کی کال مہنگائی،بے روزگاری اور حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھائی پھیرو،سرائے مغل اور ضلع قصوربھر میں احتجاجی مظاہرے۔عوام اور کسانوں کی بھاری تعداد میں شرکت۔موجودہ حکومت کے دور میں آٹے،چینی کے بحران اور ضروریات زندگی کی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔لوٹ مار میں پہلے سے بھی اضافہ ہوا،تمام پارٹیاں ناکام ہو چکی ہیں اب صرف جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔مظاہرین سے جماعت اسلامی اور دیگر کا خطاب،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان کے دفتر سے تمام صحافیوں کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر گزشتہ روز ضلع قصور کے درجنوں مقامات پر مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اور ضلع قصور میں مظاہروں مں عوام اور کسانوں کی بھاری تعداد میں شرکت کی۔بھائی پھیرو سے عوام کا ایک قافلہ مقامی امیر مقبول حسین کمبوہ کی قیادت میں جب بھائی پھیرو کے جماعت اسلامی کے مقامی دفتر سے تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی میں مظاہرے کیلیے روانہ ہوا تو مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینر اٹھائے ہوئے تھے اور وہ مہنگائی،بے روزگاری،اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے جماعت اسلامی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر نے کہا کہ آٹے اور چینی کے بحران نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور لوگ آٹا نہ ملنے سے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ سرائے مغل سے قافلہ مقامی قائم مقام امیر سردار عنصر محمود کی قیادت میں پتوکی کیلیے روانہ ہوا مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر،،مہنگائی مردہ باد،، ،،ہائے آٹا ہائے چینی،، اور،،ر گئے بھوکے ہائے ہائے،، کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔اسی طرح تحصیل چونیاں میں مقامی امیر محبت علی ڈوگر،تحصیل پتوکی میں مقامی امیر حافظ وقار،تحصیل کوٹ رادھا کشن میں چوہدری محمد یونس اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں مقامی رہنما راو محمد اشرف کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مظاہروں میں عوام نے جوش وخروش سے بھاری تعداد میں حصہ لیا۔پتوکی کے مظاہرے میں کسانوں نے بھی کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان اور مقامی رہنما چوہدری ممتاز کی قیادت میں شرکت کی اور مقامی شوگر ملوں،فلور ملوں کی لوٹ مار کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ان مظاہروں میں سول سوسائٹی اور سرکاری ملازمین نے بھی شرکت کر کے اپنی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا۔پتوکی میں جمعہ کی نماز کے بعد صفہ مکتب مسجد کے باہر ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کئی مظاہرین نے اپنے پیٹوں پر روٹیا ں باندھ رکھی تھیں اور وہ ہائے روٹی ہائے آٹا کے نعرے لگا رہے تھے

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:دینی درسگاہ دارالاصلاح کے چھبیسویں سالانہ پروگرام کاانعقاد

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker