تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:شہری نے چوری کا مال پکڑوایا پولیس نے چوروں کو مال سمیت چھوڑ دیا

phool-negarببھائی پھیرو(نامہ نگار)شہری نے محکمہ جنگلات کے  لاکھوں روپے کی لکڑی چوروں کومسروقہ مال سمیت تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس کو پکڑوایا مگر فرض شناس پولیس نے چوروں کو مسروقہ مال سمیت چھوڑ دیا۔با اثر چوروں کی شہری کے گھر کے باہربڑھکیں،سنگین نتائج کی دھمکیاں۔وزیر اعلی سے تحفظ کی اپیل تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جھگیاں دھنا سنگھ کے محمد جمیل نے اعلی پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران کو تحریری درخواست میں کہا ہے کہ دریائے راوی کے بند پر واقع لاکھوں روپے کے محکمہ جنگلات کے درختوں کو کافی عرصہ سے محکمہ کے مقامی افسران کی ملی بھگت سے کاٹا جارہا تھا کہ گزشتہ روز اس نے ملزمان عزیز اللہ ،فتح اللہ اور چار نامعلوم کو ہزاروں روپے کی چوری شدہ لکڑیوں کو ٹرالے اور ملزمان کو 7388 کار سمیت بھائی پھیرووصدر پولیس کو پکڑوایا۔مگر پولیس نے چند ہی گھنٹے بعد ملزماں کو مک مکا کرکے چھوڑ دیا۔ملزمان لکڑیوں سے بھرے ٹرالے سمیت گاؤںآئے اور اس کے گھر کے سامنے کھڑے ہوکر بڑھکیں مارتے اور سنگین نتائج کی دھکمیاں دیتے رہے اور کہاکہ،،ہمارے پیچھے اس علاقہ کے با اثر لوگ ہیں،محکمہ جنگلات اور محکمہ پولیس کے لوگوں کو ہم نے خریدا ہواہے تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،،۔درخواست میں اعلی پولیس حکام ،وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ علاقے سے لکڑی چوری کو روکیں،کرپٹ محکمہ جنگلات اور پولیس کے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کرکے اسے جان و مال کا تحفظ فراہم کریں

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker