بین الاقوامیتازہ ترین

ترکی میں قیامت خیز زلزلہ،18 افراد جاں بحق

انقرہ(ڈیسک نیوز) ترکی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا،عمارتیں گرنے سے اٹھارہ افراد جاں بحق جبکہ پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ترک ٹی وی کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے ترکی کے صوبے الازگ میں محسوس کئے گئے،چھ اعشاریہ آٹھ شدت کے جھٹکوں نے کئی عمارتیں زمین بوس کردیں۔صوبے میں عمارتیں گرنے اور ملبے تلے دبنے سے اٹھارہ افراد جاں بحق جبکہ پانچ سو تریپن زخمی ہوگئے جبکہ تیس افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، متاثرہ علاقوں میں شدید سردی کے باعث بستر، خیمے اور کمبل بھیج دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق عراق اور شام کے سرحدی علاقوں،جارجیا اور آرمینیا بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker