تازہ ترینعلاقائی

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنا ن بدر کا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ

چونیاں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنا ن بدر کا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کا دورہ،سکول کے مثالی ڈسپلن کی تعریف، ٹیچر
محمد افضل شاہین کو شاباش، نہم گرین کوسکول کابہترین کلاس روم قرار دیا۔تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا سرپرائز وزٹ کیا۔مختلف کلاسوں میں طلبہ کی تعلیمی استعداد کو چیک کرنے کیلئے اساتذہ اور طلبہ سے مختلف سوالات کئے۔ کمپیوٹر لیب، سائس لیب کو چیک کیا۔ سکول میں جاری اساتذہ کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ پرنسپل ملک اللہ داد نے سکول میں جاری ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بارے میں اے سی چونیاں کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بد ر نے کہا کہ طلبہ کی کردار سازی میں اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے طلبہ میں خود اعتمادی انتہائی ضروری ہے۔ اساتذہ طلبہ میں خود اعتماد ی پیدا کرنے کیلئے خصوصی توجہ دیں۔طلبہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر لگا کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے سکول کے مثالی ڈسپلن کی تعریف کی اورٹیچرمحمد افضل شاہین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔نہم گرین میں لگائے گئے فلیکسز،تعلیمی چارٹس اور مختلف ماڈل اور کلاس کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کمرہ جماعت نہم گرین کو سکول کابہترین کلاس روم قرار دیتے ہوئے دوسرے اساتذہ کو پیروی کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:کسان بورڈ اورجماعت اسلامی نے یوم یکجہتی کشمیرمنانے کیلیے جگہ جگہ میٹنگیں شروع کردیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker