پاکستانتازہ ترین

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیان بازی کو مسترد کردیا

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیان بازی کو مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم کے غیر ذمہ دارانہ اور جنگ پر اکسانے والے تبصرے کو کلی طور پر مسترد کرتا ہے۔ یہ ریمارکس بھارت کے پاکستان سے متعلق لاعلاج جنون کے عکاس ہیں۔ یہ بی جے پی کی حکومت اور قیادت کی تعصب پر مبنی مسلم مخالف اور اقلیت مخالف پالیسیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی مقامی و بین الاقوامی تنقید سے توجہ ہٹانے کی مایوسانہ کوشش ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی دھمکیاں اور اشتعال انگیز بیانات بی جے پی قیادت کی انتہاء پسند سوچ کو بیان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے بالاکوٹ مس ایڈونچر کا فوری اور موثر جواب اور گزشتہ برس بھارتی لڑاکا طیارے کو مار گرانا اور بھارتی پائلٹ کی گرفتاری ہماری مسلح افواج کے عزم صلاحیت اور تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کسی کو بھی پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے کسی بھی جارحانہ عمل سے نمٹنے کے عزم کے حوالے سے بھول نہیں ہونا چاہیے۔ترجمان دفر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ بھارتی قیادت کے تسلسل سے متشدد بیانات اور جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے جموں و کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker