بین الاقوامیتازہ ترین

برطانیہ آج یورپی اتحاد سے علیحدہ ہوجائے گا

لندن(پاک نیوز) برطانیہ کا یورپی یونین سے باقاعدہ انخلا آج ہوجائے گا،برطانوی ارکان یورپی پارلیمنٹ سے واپس آگئےہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ ریفرنڈم اور ایک الیکشن کے بعد آخر کار مقامی وقت کے مطابق اکتیس جنوری رات کو گیارہ بجے یورپی اتحاد سے علیحدہ ہوجائے گا۔انخلا کے بعد ٹرانزیشن یعنی منتقلی کا گیارہ ماہ کا عمل شروع ہو جائے گا،منتقلی کا عمل مکمل ہونے تک برطانیہ یورپی اتحاد کے اصولوں اور قوانین پر عمل کرتا رہے گا اور یورپی اتحاد سے ادائیگیاں بھی کرتا رہے گا،گیارہ ماہ کے بعد مکمل طور پر علیحدہ ہوجائےگا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے 47 سالہ اتحاد توڑ رہا ہے ، پاکستان میں ہفتے کی صبح چار بجے برطانیہ کی یورپی یونین سے عملی طور پر علیحدگی نافذ ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker