تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پھولنگر وگردونواح میں مینٹینینس کے نام پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔لیسکو حکام نے بھائی پھیروگردونواح میں مینٹینینس کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہاکردی،وزیر اعظم کے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے احکامات ٹھس۔بھائی پھیرواور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ آخری حدوں کو چھونے لگی،کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی،کاروبار تباہ ہونے سے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،سارا دن کی لوڈ شیڈنگ نے کاشتکاروں،تاجروں اورعوام کا برا حال کر دیا،،بھائی پھیرو کی عوام شدید پریشانی میں مبتلا اورواپڈا حکام کے خلاف سڑکوں پر آنے پر مجبور،حکومت وقت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ بھائی پھیروکی عوام نے اپنے حلقہ کے نمائندوں کو بلے پر مہر لگا کر بھاری ووٹوں سے کامیا ب کروایا تاکہ ہمارے منتخب نمائندے اسمبلی میں پہنچ کر شہر کو ماڈل شہر بنانے کے لیے بھرپور تگ و دو کریں گے لیکن سب کچھ اس کے برعکس ہونے پر عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور بھائی پھیرو کی عوام کے ساتھ لیسکو حکام کے سوتیلوں جیسے سلوک نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا جبکہ گردونواح میں چند گھنٹے لوڈشیڈنگ اوربھائی پھیرو شہر میں آئے روزینٹی نینس کے نام پر 14سے18گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی شدید سردی اور گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گاہک برائے نام ہونے سے تاجروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،کاروبار تباہ ہو گئے ذرائع کا کہناہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم نے گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی عوامی شکایات پر لیسکو حکام کی سرزنش بھی کی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے سے سختی سے منع بھی کیا اور اعلان کیا کہ لوڈ شیڈنگ کم کر دی گئی مگرلیکن سب بے سود لیسکو نے کئی کئی گھنٹے مسلسل لوڈ شیڈنگ کرکے ان کے حکم کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھ لیا جبکہ عوام کے لیے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی زندگی مشکل ترین بن گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر اب ہم کس سے شکائیت شکوہ کریں جو ہماری اذیت کا مداوا کر سکے کون آخر کون آئے گا وہ مسیحا جو ان کرپٹ لیسکو حکام کو نکیل ڈالے گا یا پھر آخر کار مایوس عوام کو سڑکوں پر ہی آنا پڑے گا۔کئی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھروں مسجدوں میں وضو کرنے لئے پانی بھی دستیا ب نہیں جبکہ سب کچھ جاننے کے باوجود بھی ہمارے حکمران شیطانی خاموشی اختیار کرکے عوام کی ذلت کا تماشہ دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوامی سماجی حلقوں اور تاجربرادری کے رہنما رانا محمد رمضان،ملک محمد عثمان جماعت اسلامی کے مقامہ رہنما مقبول حسین کمبوہ اودیگرنے حکومت وقت سے واپڈا حکام کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگرسڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker