تازہ ترینکھیل

کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) کبڈی ورلڈکپ دو ہزار بیس کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے مہمان کینیڈا کو شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے چوبیس کے مقابلے میں چونسٹھ پوائنٹس سے واضح کامیابی حاصل کی۔پاکستان میں پہلی بار ہونے والے کبڈی ورلڈکپ دو ہزار بیس میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کینیڈا کو پہلے ہی میچ میں دھول چٹادی۔ پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پاکستان نے کینیڈا کی ٹیم کو چوبیس کے مقابلے میں چونسٹھ پوائنٹس سے ہرا دیا۔پاکستانی کھلاڑی لالہ عبداللہ، عمران مانا، بلال جاوید اور خالد بھٹی نے بہترین کھیل پیش کیا۔ اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شائقین کی ایک بڑی تعداد کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker