تازہ ترینعلاقائی

لاہور: انسان کی بھوک بھاشن نہیں راشن سے مٹتی ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ حکمران یادرکھیں انسان کی بھوک بھاشن نہیں راشن سے مٹتی ہے۔حکمرانوں کادعویٰ ہے خزانہ بھردیامگرعوام کے پیٹ توخالی ہیں۔وزیراعظم عمران خان روزانہ چار چار بار تقریرکرتے ہیں،موصوف اپنے ٹیم ممبرز کی اصلاح اورعوام کی فلاح کیلئے کوئی تدبیر کیوں نہیں کرتے۔ملک میں بدترین مہنگائی نااہل حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت بلکہ ملی بھگت کاشاخسانہ ہے۔مہنگائی کے ڈانڈے اقتدار کے ایوانوں سے جاملتے ہیں،چوراتناپیسہ جوڑکرکہاں لے جائیں گے۔ایوان اقتدار فلورزملزاورشوگزملزمالکان کیلئے پناہ گاہ بناہوا ہے۔کیا مٹھی بھر مافیاز ریاست اورریاستی اداروں سے زیادہ زورآور ہیں،انہیں لگام کون ڈالے گا۔حکمران ہوشربا مہنگائی کنٹرول کریں ورنہ عوام کاغم وغصہ آؤٹ آف کنٹرول ہوجائے گا۔ ان خیالات کااظہارمقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدورسلمان پرویز،ناصر چوہان ایڈووکیٹ،ممتازاعوان،ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم،جان محمدرمضان،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرکوئٹہ کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی کابوجھ عوام کی قوت برداشت سے بہت زیادہ ہوگیا ہے۔مہنگائی میں ملوث بیشتر مافیاممبرز ایوانوں میں بیٹھے ہیں جبکہ عوام کی چیخوں سے پاکستان گونج رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربے حیائی کاسورج سوانیزے پر ہے،زندگی سے مایوس لوگ موت کاانتخاب کررہے ہیں۔ملک میں مہنگائی،مفلسی اورمایوسی کاسونامی عوام کوزندہ درگورکررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے وعدے وفاکریں ورنہ اقتدار چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker