پاکستانتازہ ترین

حافظ سعید کو 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی

لاہور(پاک نیوز) کیسوں کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت ہوئی جہاں حافظ سعید کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو کیسوں کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے حافظ سعید سمیت دو ملزمان کو دو مقدمات میں ساڑھے 5 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔عدالت نے حافظ سعید کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ غیر قانونی فنڈنگ کیس میں انھیں جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔خیال رہے کہ عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو کیسوں میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر فیصلہ سنایا۔ حافظ سعید اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 30 اور 32 میں ٹرائل مکمل کیا گیا۔حافظ محمد سعید کیخلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو نے ٹرائل مکمل کرایا۔ دونوں کیسوں میں حافظ سعید کے خلاف کل 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

یہ بھی پڑھیں  جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی!

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker