بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب میں گاڑی پل سے نیچے جا گری، 6 پاکستانی مزدور جاں بحق

ریاض(ڈیسک نیوز) سعودی عرب کے علاقے دمام کے قریب پاکستانی مزدوروں سے بھری گاڑی پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔الجبیل رائل کمیشن میں پیشن آنے والے ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدور شامل تھے جو کام کے سلسلہ میں گھر سے کام پہ جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد میں تین کا تعلق سیالکوٹ سے تھا جن میں دو سگے بھائی شان اور سلیمان شامل تھے، ایک کی شادی تین ماہ پہلے ہوئی تھی جو ایک ہفتہ قبل چھٹی گزار کر واپس آیا تھا۔ایک مزدور بورے والہ وہاڑی سے تھا جو ایک ہفتے پہلے روزگار کے سلسلہ میں آیا تھا جبکہ ایک کا تعلق گوجرانوالہ اور ایک پشاور کا رہائشی تھا، جاں بحق افراد کی میتیں رائل کمیشن ہسپتال میں رکھی گی اور پاکستان بھجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی نے اپنی مدد آپکے تحت کوششیں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker