پاکستانتازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 16 فروری سے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سولہ فروری سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل وزیر اعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور دیگر مصروفیات کے علاوہ لاہور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس 16فروری سےپاکستان کادورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان 19 فروری تک جاری رہے گا۔ دورے کے دوران انتونیو گوتریس وزیر اعظم،وزیر خارجہ سمیت دیگر رہنماؤں سےملاقات کریں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان کے دورے میں بین الاقوامی کانفرنس برائے افغانستان میں شرکت کریں گے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مکالمے میں بھی شریک ہوں گے۔ انتونیو گوتریس لاہور میں انسداد پولیو مہم کا بھی افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کے بیان کے بعد صولت مرز نے اپنا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا : وزارت داخلہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker