تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:تعلیم کے بغیرترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا،فہد خان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔پرائیویٹ سکول میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کی پر وقارتقریب کا انعقاد۔ تقریب میں طلبہ،والدین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بچوں نے مختلف ٹیبلوپیش کیے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر فیوچر کنسرن سکول سسٹم خان فہد خان تھے۔جنہوں نے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلباء و طالبات میں شیلڈ ز اور انعامات تقسیم کیے۔مہمان خصوصی خان فہد خان نے اساتذہ،والدین اور طلبہ کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔انہوں نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیرترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔خوشحال ممالک کی ترقی کا راز اعلیٰ تعلیم و تربیت ہی ہے۔ تعلیم پر پیسے خرچ کرنا بہترین سرمایہ کاری اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔تمام والدین بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ بچے دین اور دنیا دونوں میں سرخرو ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم( ربیع ا لاول کا پیغام)

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker