تازہ ترینعلاقائی

لاہور: وزیراعظم بولنابنداورسوچناشروع کردیں: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم بولنابنداورسوچناشروع کردیں توشاید تبدیلی آجائے۔عمرا ن خان کے بیانات اوراقدامات ریاست کے قومی مفادات سے متصادم ہیں۔عمران خان کاباربارخودکوصادق وامین اور کرپشن سے پاک کہناکوئی وقعت نہیں رکھتا۔مہنگائی کاآدم خوربھوت سفیدپوش طبقات کوہڑپ کررہا ہے جبکہ وزیراعظم سرمایہ داروں کی شان میں قصیدے پڑھ رہے ہیں۔عمران خان کو ڈیلیورکرنے کیلئے اپناآمرانہ مزاج بدلناہوگا۔اگروزیراعظم کے ٹیم ممبر اہل نہیں تووہ عمران خان کااپناحسن انتخاب ہیں۔ان کاانداز گفتگوایک وزیراعظم کے شایان شان نہیں۔موصوف کافوج بارے حالیہ بیان ناقابل فہم اورایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔پاک فوج کی وفاداریاں کسی متنازعہ اورناکام حکومت نہیں بلکہ ریاست کے ساتھ ہیں۔عمران خان کے مہربانوں نے انہیں وزیراعظم بنادیا مگروہ ابھی تک کنٹینر سے اترنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان کاخطاب سن کررشک آتا ہے جبکہ عمران خان کی باتوں سے پاکستانیوں کے دل بجھ جاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارمقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدورسلمان پرویز،ناصر چوہان ایڈووکیٹ،ممتازاعوان،ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم،جان محمدرمضان،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرکوئٹہ کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ حکمران عوام کامعیارزندگی بلنداوراپنے انتخابی وعدے وفاکرنے میں بری طرح ناکام رہے۔جوحکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتی وہ دوسرے قومی بحرانوں کاسدباب کس طرح کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کاکوئی وجوداورسیاسی کردار نہیں اسلئے حکمرانوں نے خودکوجوابدہ سمجھنا چھوڑدیا۔نااہل حکمرانوں کاوجود ملک وقوم اورنظام کیلئے بوجھ ہے،وہ پاکستان کے بیرونی قرض سے نجات تک تنخواہوں سمیت ہرقسم کی مراعات سے دستبردارہوں۔

یہ بھی پڑھیں  احتساب عدالت نے میاں شہبازشریف کے داماد کو اشتہاری قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker