تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ شہر کےتھانوں کی حدودمیں رمضان میں منشیات فروشی،شراب نوشی،قحبہ خانوں میں عصمت فروشی جاری

okaraاوکاڑہ (محمد مظہررشید)اوکاڑہ شہر کے دونوں تھانوں کی حدودمیں منشیات فروشی،شراب نوشی،قحبہ خانوں میں عصمت فروشی ،جوئے کے اڈوں پر قماربازی اورجرائم پیشہ افرادکی کھلم کھلا بدمعاشی ماہ رمضان کی پرواہ کئے بغیرپوری آب وتاب سے جاری ہے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوزمصلحت کاشکار ہوکر خواب خرگوش سوئے ہوئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایس ایچ اوزکو بارہا نشاندہی اور شکایت کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی غیر اسلامی معاشرہ میں بھی ماہ رمضان کا احترام کیا جاتا ہے مگر اوکاڑہ کی پولیس احترام رمضان کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکو سخت اقدامات اٹھانے ،احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات قائم کرنے اور دونوں ایس ایچ اوزکو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اوکاڑہ شہر کے تھانوں اے ڈویژن اور بی ڈویژن کی حدودمیں نصف ماہ رمضان گزرنے اور بارہا دفعہ شکایات کے باوجود کرسچین کالونی،صابری کالونی،حسین کالونی ،محلہ علی پور،مظفرکالونی،چونگی نمبر 6،کوٹ نہال سنگھ،غازی آباد ،صمد پورہ روڈ،جلال کوٹ ودیگرعلاقوں میں منشیات فروشی،قحبہ خانوں میں عصمت فروشی،جوئے کے اڈوں پر قمار بازی اور کھلم کھلا شراب نوشی عروج پر ہے جرائم پیشہ افراد شریف شہریوں کی تذلیل کرنے میں کوئی آڑ محسوس نہیں کرتے اور انہیں سرعام گالی گلوچ اور گندے القاب سے نوازنا معمول بن چکا ہے معاشرہ کا ناسور یہ جرائم پیشہ افرادماہ رمضان کی بھی پرواہ نہیں کررہے جبکہ رہی سہی کسر پولیس نے نکال دی ہے جو ان افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے لمبی تان کر سو چکی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ اور دونوں ایس ایچ اوز کوبارہا دفعہ نشاندہی و شکایات سب کے سب مصلحت کا شکار ہوکراپنی موج میں مست ہیں جرائم پیشہ افرادکو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے حالانکہ کہ غیر اسلامی معاشرہ میں بھی ماہ رمضان کا احترام کیا جاتا ہے لیکن اسلامی معاشرہ ہونے کے باوجود اخلاقیات اور اقدارکی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اوکاڑہ کے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادمولاناظفراللہ قمر لکھوی،مولانا عثمان قادر،محمد افضل بوٹا،صدر اتفاق گروپ شیخ محمد سلیم ،صدرماڈا مظہر رشید،سابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ، طاہر ایوب خان ،صدریوتھ فیڈریشن اوکاڑہ خلیق الرحمن ،صدرمتحدہ شہری کونسل سلطان علی،جنرل سیکرٹری محمد عرفان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران ان اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کی بیخ کنی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کو سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں جو ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کیا جائے اور شہر کے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرکے اہل پولیس آفیسرزکو تعینات کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button