تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بھائی پھیرو۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر۔دوسرے روز پھر پانچ مسلح ڈاکووں نے گن پوائینٹ پر دوکاندار اور اسکے گاہک کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا اور فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔صدرپولیس کا تحریری درخواست کے باوجود مقدمہ درج کرنے سے انکار۔لٹنے والوں کا اعلی پولیس حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاوں اولکھ بنگہ میں پانچ مسلح نامعلوم ڈاکو سر شام میٹیریل سٹور میں گھس آئے اور آتے ہی گن پوائینٹ پر گاہک منظور احمداور دوکاندار امانت کو یر غمال بنا لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر منضور احمد کی جیب سے 180000روپے نقدی،آدھ تولہ سونے کی انگوٹھی اور ایک تولہ کی چین مالیتی 140000کی چھین لی بعد میں دوکاندار کی جیب سے 75000اور گلے سے 30000 روپے نکال لیے اور فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں اس واقع کی تحریری درخواست جمع کرائی گئی مگر تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسی گاوں کے مدینہ برکس سے بھی مسلح ڈاکو بھٹہ مالکان ملک امین،محمد سلیم، اور اسکے ملازمین سے گن پوائینٹ پر نو لاکھ روپے نقدی چھین کر لے گئے تھے جس کا مقدمہ تو درج ہوا مگر تا حال ڈاکو نہیں پکڑے گئے۔لٹنے والوں نے اعلی پولیس حکام سے ڈاکو پکڑ کر مسروقہ مال بر آمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔16-2-2020

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker