پاکستانتازہ ترین

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو آئندہ 4 ماہ تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کو جون 2020ء تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیرس پلینری اجلاس 16 سے 21 فروری تک جاری رہا۔ پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیا۔پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس کی 17 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، اجلاس میں اجلاس میں 205 ملکوں نے شرکت کی جبکہ دنیا بھر سے 800 مندوبین شریک ہوئے۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک اہداف مکمل نہ  ہوئے۔ آئندہ اجلاس تک پاکستان تمام اہداف مکمل کرے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 14 اہداف میں پیشرفت کی، پاکستان باقی 13 اہداف پر بھی جون 2020ء تک عمل درآمد یقینی بنائے۔ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں اور ان کے عہدیداروں کو سزائیں دی جائیں، تنظمیوں اور ان کے عہدیداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے جائیں، دہشت گردی کیلئے سرمائے کیے دستیابی آئندہ اجلاس میں زیر بحث نہیں آئے گی، آئندہ اجلاس تک عمل نہ ہوا تو رکن ملکوں کو پاکستان کے ساتھ لین دین پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت ہائی رسک ممالک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات کمزور ہیں، ہائی رسک ممالک منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے کیسز کی موثر پیروی یقینی بنائی جائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون 2018 میں دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے پختہ سیاسی عزم کا اظہار کیا تھا، پاکستان کے سیاسی عزم کے سبب بہت سے شعبے میں نمایاں بہتری سامنے آئی، پاکستان عالمی اداروں کے اشتراک سے فیٹف ایکشن پلان میں کمزوریوں کو دور کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker