تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:چھ روز بعد ڈکیتی کا مقدمہ درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔اخبارات میں نمایاں خبریں شائع ہونے پرچھ روز بعد ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے تھانہ صدر بھائی پھیرو نے جلد انصاف کی مثال قائم کر دی۔ڈکیتیوں کے مقدمات درج نہ کرکے صدر پولیس نے ڈاکووں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے عوامی سماجی حلقوں کی اعلی پولیس حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاخبارات میں نمایاں خبریں شائع ہونے پرچھ روز بعد ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے تھانہ صدر بھائی پھیرو نے جلد انصاف کی مثال قائم کر دی۔یاد رہے کہ مورخہ 12-2-2020 کو سر شام چار مسلح نامعلوم ڈاکو نواحی گاوں اولکھ بنگہ میں آدھمکے اور آتے ہی ایک دوکاندان حاجی امانت اور دوکان میں موجود گاہک منظور احمد کو تشدد کا نشانہ بنا کر گن پوائینٹ پر ایک کونے میں رسیوں سے جکڑ کر باندھ دیا اور منظور احمد سے 175500روپے اور دوکاندار امانت سے 25000 روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔لٹنے والوں نے اسی دن ڈکیتی کی تھانہ صدر بھائی پھیرو میں تحریری درخواست دی مگر تھانہ والوں نے ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرکے ڈاکووں کو بچانے کی سر توڑ کوشش کی۔چھ دن تک مدعی ایف آئی آر درج کرانے کیلیے پولیس دفاتر کے درمیان تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف کے حصول کیلیے دھکے کھاتا رہا مگر پولیس نے اس کی ایک نہ سنی۔بالآ خر مدعی انصاف کے حصول کیلیے بھائی پھیرو پریس کلب آیا اور مدد کی اپیل کی جس پر مقامی صحافیوں نے اسواقع کی خبیں نمایاں طور پر تمام اخبارات میں شائع کیں تو مقامی پولیس نے چھ دن بعد وقوعہ کی ایف آئی گزشتہ روز درج کرکے فوری انصاف کی بہترین مثال قائم کر دی۔اسی دن اس گاوں میں ملک امین کے بھٹہ پر نو لاکھ کی ڈکیتی ہوئی جس کا مقدمہ تو اسی دن درج کر لیا گیا تاہم ابھی تک دونوں ڈکیتیوں کے ملزم گرفتار نہیں کیے گئے۔عوامی سماجی حلقوں نے مقامی پولیس کی نا اہلی پر سراپا احتجاج بن کر آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی کے مقدمات درج نہ کرنے اور ڈکیتیوں کا مسروقہ مال بر آمد نہ کرنے پر تھانہ صدر پولیس کے نا اہل پولیس افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان کا مسروقہ مال بر آمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  20لاکھ تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے ملزمان کو چنیوٹ پولیس نے گرفتار کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker