تازہ ترینفن فنکار

علی عظمت نے گانا چھوڑ کر ٹی وی اینکر بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(نمائندہ شوبز) گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ سوچتا ہوں کہ گانا چھوڑ کر ٹی وی اینکر بن جاؤں۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی عظمت نے کہا کہ ٹی وی پر اینکرز کو زیادہ ٹائم ملتا ہے، مجھے رشک آتا ہے، سوچتا ہوں گانا چھوڑ کر میں بھی اینکر بن جاؤں۔علی عظمت کی اس خواہش پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوچ اچھی ہے اور اس پر عمل کرنے میں حرج نہیں۔ چند صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کئے، ایک صارف کا کہناتھا کہ علی عظمت پروگرام میں بھی مائیک اٹھا کر گانا شروع کر دینگے تو مہمان کیا کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker