پاکستانتازہ ترین

کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(پاک نیوز) کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔بتایا گیا ہے کہ تفتان میں موجود 100کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلا لیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔واضح رہے کہ ایران میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد چند روز قبل وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں وائرس کا پھیلاو روکنے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا تھا کہ صوبے میں کرونا وائیرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی ٹیمیں تفتان اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ :ہم نے ہمیشہ عوامی خواہشات کا احترام کیا ہے،چوہدری اخلاق احمد رنیاں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker