تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:مظلوم خاندان کے افرادکی پریس کلب آمد، صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔پرنٹ میڈیا میں نمایاں خبروں کی اشاعت کے بعدمظلوم خاندان پر با اثرقبضہ گروپ کے تھانہ بھائی پھیرو،ڈاکٹروں اور قبضہ گروپ کے ظلم کے بارے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی۔تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس با اثرقبضہ گروپ سے ساز باز ہو کر ملزمان کے خلاف ایف آر درج کرنے سے گریزاں ہے سول ہسپتال بھائی پھیرو کے نا اہل ڈاکٹر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ڈاکٹری نتیجہ خراب کر دیا۔جانبدار پولیس اور ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کرکے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اسمبلی کی کاروائی روک کر مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔حلقہ نمبر پی پی 341 کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی کنول پرویز چوہدری کی طرف سے پیش کر دہ تحریک التوا کا متن۔تفصیلات کے مطابق پرنٹ میڈیا میں نمایاں خبروں کی اشاعت کے بعد گزشتہ روز حلقہ نمبر پی پی 341 کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی کنول پرویز چوہدری نے ان خبروں کے حوالے سے تحریک التوا پیش کرکے اسمبلی کی کاروائی روک کر تھانہ بھائی پھیرو کے مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی استدعا کی۔ان خبروں کا حوالہ دیتے تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس با اثرقبضہ گروپ سے ساز باز ہو کر ملزمان کے خلاف ایف آر درج کرنے سے گریزاں ہے سول ہسپتال بھائی پھیرو کے نا اہل ڈاکٹر عدنان نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ڈاکٹری نتیجہ خراب کر دیا۔جانبدار پولیس اور ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کرکے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اسمبلی کی کاروائی روک کر مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ نو فروری کو تھانہ صدر بھائی پھیرو کے موضع سہارنکے میں با اثر قبضہ گروپ کے رانا خلیل وغیرہ چودہ مسلح افراد نے غریب خاندان کے گھر پر قبضہ کی خاطر گھر میں گھس کر عورتوں اور اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد کیا۔ خواتین کے کپڑے پھاڑ کربالوں سے گھسیٹتے ہوئے گلی میں لا کر کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ مجبور عورتوں کی بے حرمتی کرتے رہے۔با اثر قبضہ گروپ کے خلاف مظلوم خاندان نے پندرہ نمبر پار کال کی پولیس ایک ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ لے گئی مگر چند گھنٹوں بعد ہی اسے چھوڑ دیا اور الٹا جمبر چوکی پولیس مظلوم خاندان کے سولہ سالہ لڑکے کو پکڑ کر لے گئے۔ملزم پارٹی نے تھانہ سے آتے ہی مظلوموں کو دوبارہ دھمکیاں دیں اور ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ پولیس والے اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ داد رسی کے لئے درخواست لے کر تھانہ صدر بھائی پھیرو گیا توپولیس نے مظلوم خاندان کا تحفظ کرنے کی بجائے قبضہ گروپ کا تحفظ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔مظلوم خاندان داد رسی کے لئے گزشتہ تیرہ دنوں سے ڈی ایس پی پتوکی،ڈی پی او قصور،آئی جی پنجاب،سول ہسپتال ہیڈ کوارٹر قصور اور دیگر درجنوں اداروں کے درمیان فٹ بال بنا ہوا ہے مگر کہیں شنوائی نہیں ہوئی بالآخر مظلوم خاندان انصاف کے حصول کے لئے ”بھائی پھیرو پریس کلب“ آیا۔ جس پر مورخہ اٹھارہ فروری کو ظلم کی اس داستان کی نمایاں خبر یں شائع ہوئیں جس خبر پر آج پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا پیش کی گئی۔مظلوم خاندان کے افراد آج پھربھائی پھیرو پریس کلب کے مقامی دفتر آئے اور تحریک التوا کی کاپی مقامی نمائندوں کو پیش کرکے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔اس خاندان نے مطابہ کیا کہ بھائی پھیرو تھانہ صدر پولیس اور سول ہسپتال بھائی پھیرو کے نا اہل ڈاکٹر عدنان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:شہر بھر میں ناجائزویگن اڈے اوررکشہ سٹینڈز کی بھرمار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker