بین الاقوامیتازہ ترین

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد اپنے عہدے سے مستعفی

کوالالمپور(ڈیسک نیوز) ملک میں سیاسی گرما گرمی اور سابق وزیراعظم انور ابراہیم سے اختلافات کے بعد مہاتر محمد نے اپنا استعفیٰ بادشاہ کو بھجوا دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور سابق وزیراعظم انور ابراہیم سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے، مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ بادشاہ کو بھجوا دیا ہے۔ملائشین بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کو استعفیٰ منظور یا مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔اس سے قبل ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ نومبر 2020 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ملائیشیا کی پاکاتان ہراپان جماعت 2018 کو برسراقتدار آئی تھی اور اس وقت اتحادیوں میں طے پایا تھا کہ مہاتیر محمد وزیراعظم کا عہدہ72 سالہ انوار ابراہیم کو سونپیں گے تاہم تاریخ اور مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ مہاتیر محمد 9 مئی 2018 میں اقتدار پر فائز ہوئے تھے اور انہوں نے کہا تھا وہ 2 سال بعد اپنا عہدہ ترک کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker