پاکستانتازہ ترین

کرونا وائرس کا خطرہ:پاک ایران سرحد بند

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی ایران سے پاکستان منتقلی کے خدشے پر تفتان سرحد کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کے بعد پاکستان کے سرحدی علاقوں میں خطرات منڈلانے لگے ہیں، وائرس کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق پاک ایران سرحد پر نقل وحرکت روک دی گئی ہے، سرحدی علاقے تفتان میں سو بستروں کا کیمپ ہسپتال قائم کردیا گیا ہے۔گذشتہ روز چیف سیکریٹری کی زیرصدارت اجلاس میں ایران میں موجود پانچ ہزار زائرین کو کلیئرنس ہونے تک واپس نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ملک سے بھی کوئی شخص پڑوسی ملک نہیں جا سکے گا۔اس کے علاوہ تفتان بارڈر پر پانچوں انٹری پوائنٹس پر ڈاکٹرز کو عملے سمیت تعینات کر دیا گیا، واپسی کی صورت میں زائرین کو چودہ روز تک تک نگرانی میں رکھے جانے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اورایران کے درمیان روزانہ تین سو سے سات سو افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker