تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ترجمان اساتذہ پاکستان علامہ صدیق ارشدرضائے الہی سے وفات پا گئے۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن،ترجمان اساتذہ پاکستان اور تحریک احساس فرائض پنجاب کے صدر علامہ صدیق ارشدرضائے الہی سے وفات پا گئے۔ نماز جنازہ میں اساتذہ،جماعت اسلامی کے رہنماوں، عوامی سماجی رہنماوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن،ترجمان اساتذہ پاکستان اور تحریک احساس فرائض پنجاب کے صدر علامہ صدیق ارشد رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔ان کی نمازِ جنازہ درس بابا شیر بہادر بھائی پھیرو میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی،سابق کونسلر محمود احمد،معروف سماجی رہنما عبدالرووف،مقامی زونل امیر مقبول حسین کمبو،ڈاکٹر داود پرویز مغل اساتذہ،جماعت اسلامی کے رہنماوں، عوامی سماجی رہنماوں سمیت عوام اور مرحوم کے شاگردوں کی بھاری تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں انہیں انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ علامہ صدیق ارشد مرحوم پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق صدر مولانا غفاری مرحوم کے دیرینہ اور قابل اعتماد ساتھی رہے۔ مولانا غفاری مرحوم کے دور میں پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت رہے۔ 1993 میں ریٹائر ہوگئے لیکن اس کے باوجود تاحال اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے ان کی سواری ایک سائیکل تھی بڑھاپے کے باوجود وہ سائیکل پر ہی مختلف سکولز میں اساتذہ کرام سے ملاقات کے لیے جایا کرتے تھے اور اساتذہ کے مسائل معلوم کرتے اور پھر مسائل کے حل کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران سے ملاقاتیں کرتے اور ساتھ ساتھ اخبارات میں خبریں شائع کروا کر اعلیٰ حکام تک پہنچاتے۔اساتذہ کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کا تحفظ ان کی زندگی کا مشن تھا۔مرحوم جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن تھے اورانہوں نے اپنی ساری زندگی سید مودودی کے مشن کے مطابق اللہ کی سرزمین پر اللہ کا قانون نافذ کرنے کیلیے وقف کیے رکھی اور مرتے دم تک اس پر قائم رہے۔مرحوم ایک نابغہ روزگار شاعر بھی تھے اور انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوان نسل کو اسلام کا ابدی پیغام دینے کیلیے وقف کیے رکھا اور معاشرے کی اصلاح کیلیے مقصدی شاعری کر کے شعرا کی ادبی تنظیموں کے روح و رواں رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker