تازہ ترینعلاقائی

للیانی:آل پنجاب پیرامیڈیکس ویلفئیر ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) آل پنجاب پیرامیڈیکس ویلفئیر ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، یکم مارچ کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان، جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق کوالیفائڈ ڈسپنسروں کی تنظیم آل پنجاب پیرامیڈیکس ویلفئیر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کی طرف سے مطالبات کے سلسلہ میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مرکزی صدر امجد رضا سندھو، مرکزی جزل سیکرٹری عصمت امین شادودیگر عہدیداران کی بڑی تعداد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیفائڈ ڈسپنسروں کو عطائی قرار نہ دیا جائے، ہمیں ہیلتھ کئیر کمیشن کی ظالمانہ کاروائیوں سے بچایا جائے،جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پنجاب کے 36اضلاح میں پر امن احتجاج کریں گے، مختلف ممالک میں پیرامیڈیکس کو عزت دی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں پیرامیڈیکس کو عطائی قرار دیکر اسے ذلیل کیا جا رہا ہے، پیرامیڈیکس کو سپیشل ٹریننگ کروا کر قانونی دائرہ اختیار میں شامل کیا جائے، پیرامیڈیکس کی کونسل بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker