پاکستانتازہ ترین

سوچی سمجھی سازش کے تحت کچھ عناصر پیف کو بدنام کرنا چاہ رہے ہیں. چیئر مین پیف

لاہور(پریس ریلیز)نجی چینل پر چلنے والی پیف نیوز کے حوالے سے چیئر مین پیف واثق قیوم عباسی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پیف میں سٹوڈنٹس ویریفیکشن کے حوالے سے پچھلے ایم ڈی کے دور میں ہی ہدایات کردی تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے پچھلے ہفتے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ بلانے کے لئے بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔جبکہ منسٹر ایجو کیشن نے بھی اس پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے آغاز میں ہی بدعنوانی سے بچنے کے لیے واضح اصول وضع کئے گئے تھے۔ ادارے میں کسی بھی بدعنوانی کے خلاف سخت قدم اٹھایاجاتاہےجبکہ انٹرنیشنل اداروں نے بھی اس ادارے کی شفافیت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیف میں 26 لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جن کو باقاعدہ ویری فیکیشن کے بعد فنڈز جاری کیئے جاتے اگر مانیٹرنگ کے دوران%80 سے کم بچے غیر حاضر ہوں تو سکول مالکان کی فنڈنگ روک لی جاتی ہے۔ اگر سکول میں مانیٹرنگ کے دوران کوئی بچہ غیر حاضر ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ بچہ سکول میں موجود ہی نہیں۔ تاھم اگر کوئ بھی افسر کسی سکول کے ساتھ ملی بھگت میں شریک یوا تو اس کے خلاف سخت کاروائ کی جائگی۔<

یہ بھی پڑھیں  جمہوریت کی پِچ پر

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker